حرم مقدس حسینی کےشعبہ تعمیرات کی جانب سے "ٹیلہ زینبیہ" کی تعمیر ثانوی کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے ۔
حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے حال ہی میں جاری توسیعی منصوبوں میں "ٹیلہ زینبیہ" کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی اور صحن عقیلہ سلام اللہ علیہا میں شامل کیا جائے گا ،300 مربع میٹر کی حالیہ مساحت میں اضافے کے بعد 3000 مربع میٹر پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا تاکہ اکثر عدد زائرین کے لئے مساحت مہیا کی جاسکے اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 2 طبقہ تعمیر کے ساتھ اسلامی نقوش اور زینت کاری کی جائیگی۔
اس کے علاوہ ٹیلہ زینبیہ کو خیمہ گاہ حسینی کے ساتھ براہ راست متصل کیا جائے گا تاکہ براہ راست زائرین بلا رکاوٹ زیارت کرسکیں گے
اترك تعليق