حرم مقدس حسینی کی ادارت کی جانب سے عراق میں فوج کی تشکیل کے (95) سال مکمل ہونے پر مختلف امنی اداروں کو مبارکباد پیش کی اور اس کے ساتھ ہی فوج و دیگر امن و امان کے حالات بحال کرنے والے اداروں کے زخمیوں کی عیادت کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام ہسپتال کی طرف وفد روانہ کئے ۔
حرم مقدس حسینی کےرضاکار دستے کے وفود نے فرات وسطیٰ کے مرکزی آپریشنل روم (جو کہ کربلاء اور نواحی علاقوں کے امن و امان کا ذمہ دار ہے)کا دورہ کیا اوراس کے ساتھ ہی دیگر امنی حالات بحال کرنے والے اداروں میں اراکین کو عراقی فوج کی عید تاسیس کی مبارک دی ۔
مذکورہ وفد کے مسئول (علاء العامری) نے حرم مقدس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان دوروں میں عراق میں حالیہ جنگی بحران میں ہونے والے زخمیوں جو کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، کی عیادت کی گئی ۔اور ان افعال کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں نبرد آزما دستوں کی بہادری اور ثابت قدمی پر روشنی ڈالنا تھا ۔
جب کہ افواج عراق کے اراکین نے وفود کا انتہائی پرجوشی سے استقبال کیا اور حرم مقدس حسینی کی ادارت کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کو نبرد آزما دستو ں کی معنویات کو بلند کرنے سے قرار دیا
اترك تعليق