بین الحرمین شریفین میں منعقد کی جانے والی اپنی طرز کی پہلی نمائشگاہ برائے تربیت اطفال

ادارت حرم مقدس حسینی کی جانب سے آنے والی نئی نسل کی تربیت کے لئے  بین الحرمین میں نمائشگاہ "کتاب طفل "کے نام سے منعقد کی گئی۔

جسے سر زمین کربلاء مقدسہ میں اپنی طرز کی پہلی  نمائشگاہ قرار دیا گیا ہے  کہ جس میں انتہائی موضوع "کتاب طفل " کے نام سے منعقد کی گئی ۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ اطفال کے مدیر (محمد الحسناوی) نے نیوز رپورٹر  کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس نمائش گاہ کا افتتاح آمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ  کے ایام میں کیا گیا جس میں لبنان ،سعودیہ اور مصر سے مختلف  مؤسسات نے شرکت کی جس میں مختلف لغات میں نئی نسل کی تربیت کے لئے  اور اہل بیت علیہم السلام کی سانح حیات جاودانی پرطبع کی گئی کتابیں  پیش کی گئیں  ۔

مذکورہ نمائشگاہ 17-23 ربیع الاول 1437ھ  تک جاری رہی گئی اور اس کے ساتھ ہی بچوں کے درمیان  مختلف  اقسام کی  رسم کے لئے مقابلے کرائے گئے ۔

منسلکات