کربلاء مقدسہ میں عاشوراء کی زیارت کے حوالے سے امنی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اور کسی بھی قسم کی حالت پر فوری قابو پانے کے لئے تمھیدی منصوبے پر عمل جاری ہے ۔
کربلاء مقدسہ کے سینئیر پولیس اہلکار نے مقامی قبائلی سرداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بیان کیا کہ محرم و صفر کے مہینوں کے لئے فرات اوسط آپریشنل روم کے ساتھ مفاہمت کی گئی ہے تاکہ منصوبے کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچایا جاسکے ۔
اور اس کے ساتھ اس منصوبے کی تفصیلات میں کربلاء مقدسہ کے ارد و گرد صحراء میں تفتیش اور ناکہ بندی کے علاوہ خاص مقامات پر پہرہ بندی کی جائیگی جس میں پچیس ہزار کے قریب حساس اداروں اور مقامی پولیس اہلکار شرکت کرینگے ۔
جب کہ اس کے علاوہ حرمین مقدسین کی زیرسرپرستی قریبی علاقوں میں خصوصی نگرانی اور جلوسوں کی آمدورفت کو برقرار رکھنے کے لئے منصوبے اور تعلیمات کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اترك تعليق