قسم مواکب و جلوس عزاداری کی طرف سے ضروری نکات برائے زائرین کربلاء

1- تمام مواکب کے اراکین سے گزارش ہے کہ وہ بوقت اذان نماز کی پابندی کو برقرار رکھیں ۔

2-تمام مواکب اور جلوسوں کے کفلاء سے التماس ہے کہ حرمین مقدستین عباسیہ و حسینیہ کی قسم مواکب کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں خصوصا مواکب سلاسل تاکہ دیگرزائران کے لئے تزاحم کا سبب نہ ہو ۔

3- ہر قسم کی امنی جھات کی کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں تاکہ کسی بھی صورت میں دشمنان اسلام کی کسی ممکنہ سازش سے محفوظ رہا جاسکے ۔

4- اپنے خصوصی جلوسوں میں کسی بھی نامعلوم کو داخل نہ ہونے دیں اور کسی قسم کا اسلحہ یا تیز دھار آلے کا لانا ممنوع ہے

5-حرمین مقدستین کسی بھی موکب کے لئے فقط کفیل موکب یا ایسے اشخاص جن کے پاس حرمین کی طرف صادر شدہ کارڈ ہوگا کے ساتھ مفاہم اور موافقت کرنے کی مجاز ہے اور کسی بھی قسم کی پریشانی کے صورت میں مجاز شخص جوابدہ ہوگا ۔

6- موکب کا کفیل یا جلوس کا سالار صوتی آلات کی تفتیش کا ذمہ دار ہوگا

7- جلوس کے ساتھ حرمین میں تصویر برداری کے لئے فقط ایک کیمرے کی اجازت ہوگی اور مصور حامل کارڈ مجاز ہوگا

8- نوحہ خوان حضرات سے گزارش ہے کہ کثرت مواکب کی بناء پر وقت مقررہ پر دیگران کو موقع دیں

9- مواکب سلاسل کا سلسلہ صبح نو (۹) بجے سے عصر (۳) بجے تک اور ماتمداری جلوسوں کے اوقات (۳) بجے عصر سے نصف شب ہوگا

10- قمہ زنی اور زنجیر زنی یوم عاشوراء بعد نماز صبح شروع ہوگی اور جلوس عزاداری براستہ مخیم حسینی ، باب قبلہ حرم مقدس حسینی میں داخل ہونگے اور باب شہداء سے بین الحرمین کی طرف اور وہاں سے صحن حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہونگے

 11-  ۱۳ محرم الحرام کے بعد اہل مواکب سے مواکب کو اختتام دینے کی گزارش ہے

12- کسی بھی کسی قسم کی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر اہل مواکب اور اعضاء مواکب فوراً امن بحال کرنے والے اداروں کو راستہ دیں تاکہ بروقت درپیش مشکل کو حل کیا جاسکے.

آخر میں آپ سب کے تعاون کے شکر گزار ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ سب کے اعمالو حوائج کو قبول فرمائے

شعبہ مواکب و جلوس عزاداری زیرسرپرستی حرمین مقدسین

منسلکات