استشہاد حضرت امام صادق علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزاء

اہلیان شہر کربلاء مقدسہ اور خدام حرمین حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہم السلام نے 25 شوال 1436ھ بمطابق 08/11/2015 کو بروز منگل رئیس مذہب  تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سالانہ یوم شہادت پر مجلس  کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے نامہ نگار نے بتایا کہ خدام حرمین کا جلوس عزاء امام بارگاہ سے شروع ہوا اور شبیہ تابوت کے ساتھ مظلومیت امام صادق علیہ السلام کو بیان کرتے ہوئے عازم  حرمین حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہم السلام ہوئے ۔

مزید یہ کہ حرمین کربلاء سے ایام استشہاد اہل بیت علیہم السلام میں جلوس عزاء برآمد ہوتے ہیں جو کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے ہوتے ہوئے حضرت عباس علیہ السلام میں انجام پذیر ہوتے ہیں۔

منسلکات