"اے فاطمہ اور علی کے فرزند! کیا ان بلندیوں سے بھی بڑھ کر کوئی عظمت ہو سکتی ہے؟ اے وہ جس نے تمام تر عظمت اور بلند صفات کو ورثے میں پایا، دنیا کے رنگین وسوسوں نے آپ کو دھوکہ نہ دیا اور آپ نے اپنی عظیم روح کو (خدا کی راہ میں) نذر کر دیا۔ اگر آپ نہ ہوتے تو کوئی الہی پرچم نہ لہراتا... آپ صرف شیعوں کے امام نہیں بلکہ ان تمام مخلوقات اور بندوں کے قائد ہیں جن کے ایمان کے درجے کو آپ نے بلندیوں تک پہنچا دیا
