ایسے خدمت کرتے جیسے ان کے درمیان خادم ہوں جب کہ وہ ان کے سردار تھے

احمد بدر الدین حسون شام کے شہر حلب میں 1949 میں پیدا ہوئے تعلیمی لحاظ سے عربی ادب میں اور مسئلک شافعی میں ڈاکڑیٹ کی ڈگری الازھر یونیورسٹی سے حاصل کی ہوئی ہے ۔ 2002ء میں حلب کا مفتی اعظم مقرر کیا گیا ۔

انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں فرمایا :

" جب میں تاریخ کا مطالعہ کرتا ہوں تو مجھے رونا آتا ہے ۔۔۔۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام اپنے اصحاب کی خود خدمت کر رہے تھے اپنے ہاتھوں سے پانی پلاتے اور بوقت فجر اپنے اصحاب سے کہتے ہیں کہ میں خود کو شہید ہوتا دیکھ رہا ہوں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاؤ اور اپنے قبائل کی طرف لوٹ جاؤ۔

جی ہاں وہ ان کی ایسے خدمت کرتے جیسے ان کے درمیان خادم ہوں جب کہ وہ ان کے سردار تھے

اسی لئے سیکھ لو کہ "مومنین کے درمیان عاجزی و ذلت کافروں کے درمیان احترام سے بہتر ہے"

منسلکات