جرمن خاتون کا حرم مقدس حسینی میں قبول اسلام

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں جرمنی سے آئے ہوئے متعدد ایسے زائرین کا استقبال کیا گیا جو کہ عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارات اور دین حنیف کی تلاش میں سفر کررہے تھے ۔

زائرین کے اس قافلے میں ایک زائرہ وکٹوریا نے اپنے قبول اسلام کو اس طرح بیان کیا کہ مذہب اسلام کی قبولیت کی وجہ کسی دیگر مسلمان سے متاثر ہونا نہیں بلکہ حقیقی مذہب کی تلاش تھی اور مجھے یقین ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جس دین کے لئے قربانی دی اور سب کچھ لٹا دیا وہی دین حقیقی اسلام ہے کیونکہ میں نے اسی دین میں حقیقی انسانی اصول دیکھے ۔

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں داخل ہونے کے احساس کو اس طرح بیان کیا کہ جذبات ان لحظات کو بیان کرنے سے عاری ہیں اور جب ضریح مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سامنے کھڑی ہوئی تو تمام واقعہ کربلاء آنکھوں کے سامنے گزر گیا

منسلکات