محسن انسانیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شمال عراق سے موکب

شمال عراق  جہاں اکثریت آبادی کرد اور ترکمان ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں  شمال عراق کے صوبہ کرکوک  سے عرب و ترکمان اور کرد عوام میں سے بلا تفریق شیعہ و سنی مسئلک  کے کثیر تعداد نے آج حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حاضری دی  ۔

عراق میں جاری جنگی حالات کو وسائل اعلام میں فرقہ واریت کی جنگ قرار دیا جارہا ہے  جس میں اکثر یہ ثابت کیا جاتا ہے جنوب عراق میں آباد شیعہ عوام خود ساختہ مسلح رضاکاران  کی مدد سے شمال عراق  اور سنی علاقوں میں زور دستی سے بد امنی پھیلاتے ہیں  مگر اس موکب کہ جہاں اکثریت آبادی سنی مسئلک  سے تعلق رکھنے والوں کی ہے کا اپنے شیعہ برادران کے ساتھ  صف بہ صف محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اظہار محبت و یکجہتی کے لئے حاضر ہونا ایسے دھڑوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں

 

توصیف رضا

منسلکات