کربلاء ائیرپورٹ کے تعمیراتی مراحل کی رپورٹ

کربلاء بین الاقوامی ائیر پورٹ کے جاری تعمیرات کا زمینی منصوبہ 95 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے اور دیگر کمپنیوں کے لئے مزید تعمیرات کے لئے ٹیںڈر کھول دئیے گئے ہیں تاکہ مزید تعمیرات بوقت مکمل کی جاسکے ۔

انجینئر فوزی محسن الشاہر تعمیراتی کمپنی کی طرف سے ترجمان ہیں نے بتایا کہ 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور حالیہ ماہ کے آخر تک تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے موصول ہوتے ہی قبول ہونے والی کمپنیاں تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منصوبہ اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے اور صوبہ کربلاء میں جاری دیگر منصوبوں کے باوجود مالیاتی و اداری لحاظ سے متاثر نہیں ہوا۔

کربلاء مقدسہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ توقع کی جاری ہے کہ کثیر التعداد زیارت کے ایام میں وسطی علاقوں کے ازدحامی حالات کو دور کرنے میں مدد دے گا

 

توصیف رضا

منسلکات