اخبار وتقارير
2017-06-27
1530 مشاہدہ
حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں کربلاء مقدسہ میں جاری امام حسین علیہ السلام ائیرپورٹ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے جس کے مختلف مراحل میں سے مسافرین کی استراحت گاہ اور آمد ورفت کے لئے گزرگاہ کی تعمیر ہے اس تعمیر کے لئے دبئی سے تعمیراتی کمپنی AMTC
کی خدمات لی گئی ہیں ۔
علاء فائق جو کہ مذکورہ دبئی کمپنی کے انجینئر ہیں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مراحل میں 36000 مربع میٹر کی اراضی پر ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا جب کہ مساحت کلی ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر ہے اور مکمل منصوبہ برطانوی کمپنی Architect D5 اور Mott macdonalds کی طرف سے تیار کیا گیا ہے
اور مکمل تعمیراتی منصوبہ مجوزہ وقت کے وقت جو کہ سنگ بنیاد سے لے کر 24 ماہ تک پہلی پرواز کی ائیر پورٹ پر لینڈنگ ہے جب کہ سنگ بنیاد 23 جنوری 2017 ء کو رکھا گیا