حرم مقدس حسینی کی سربراہی میں اختتام ہفتہ ثقافت سوم "نسیم کربلاء"

مؤمنین کے جم غفیر کی موجودگی و آب باراں  میں ہفتہ ثقافت سوم"نسیم کربلاء " اختتام کو پہنچا۔

اس  محفل اختتام میں  حاضرین میں مختلف اقسام کے انعامات تقسیم کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی زیارات مقامات مقدسہ  کے لئے قرعہ اندازی کی گئی کہ جن کے اخراجات عتبات مقدسہ کے ذمہ ہونگے اور عدد زائرین میں بھی اضافہ کیا گیا ۔

جب کہ جامعہ الکوثر کے فارغ التحصیل طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد کی گئی   اس کے ساتھ ہی  وفدحرم مقدس علوی کے سربراہ شیخ مہند العقابی نے جامعہ الکوثر کے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سید افضل شامی سربراہ وفد حرم مقدس حسینی اور شیخ صلاح کربلائی  سربراہ وفد حرم حضرت عباس علیہ السلام نے قرعہ کے ذریعے زیارات مقامات مقدسہ کے لئے اسماء کا انتخاب کیا ۔

اور اختتام کلام میں سید افضل شامی نے خطاب میں کہا کہ مقامات مقدسہ   فقط اہل عراق کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے ان کی حفاظت  لازم ہے

آخر میں دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ محسن نجفی نے وفد میں خصوصی تحائف تقسیم کئے اور آمد و فعالیات کی کامیابی پر شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ حرم مقدس حسینی کے متولی شیخ عبد المہدی کے لئے تہنیتی  پیغام دیا کہ انہوں نے ہمارے ملک کی جانب ایک مثبت قدم  اٹھا یا ہے ۔

منسلکات