اسلام آباد پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر ڈاکٹر علی رحمانی نے "نسیم کربلاء " ہفتہ ثقافت کی غرض سے آئے ہوئے وفود کو ظہرانے پر مدعو کیا جس میں مختلف امور پر بحث کی گئی جن میں پاکستان میں عراقی عوام کے پیش نظر مشکلات کے حل اور پاکستانی عوام کے لئے زیارت مقامات مقدسہ کی غرض سے آنے والے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے امور پر بحث کی گئی ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر علی رحمانی نے تجویز دی کہ پاکستان میں تھرمل پاور پلانٹ جیسے توانائی کے ذرائع میں تجربہ یافتہ ماہرین سے عراق میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اترك تعليق