حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت پر بین الحرمین کربلاء مقدسہ میں دستر خوان کا اہتمام ۔

زائرین حضرت عباس علمدار اور حضرت امام  حسین  علیہم السلام    کی بین الحرمین میں شہادت حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے  خصوصی دسترخوان      کا اہتمام کیا گیا ۔

دستر خوان سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا  بین الحرمین کربلاء مقدسہ میں محبین سیدہ سلام اللہ  علیہا  نے عالم سوگواری اور حزن میں مجالس کے ساتھ اہتما م کیا ۔ اس دستر خوان کا اہتمام ہر سال چہارم صفر کی شب کیا جاتا ہے کہ جس میں اجر و ثواب اور قضاء حوائج کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا  ہی ایسی ہستی ہیں کہ تاریخ میں ان پر کربلاء سے شام کے زندان تک ہونے والے مظالم  کا ذکر ہے ۔ یہاں تک کہ سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا نے  عالم رؤیا میں اپنے  بابا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور بیداری میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا  سر اقدس  کا مطالبہ کیا اور جب آپ سلام اللہ علیہا کے پاس لے آئے اور پردہ ہٹایا گیا  آپ سلام اللہ علیہا سے برداشت نہ ہوا اور اس حالت میں خالق  حقیقی سے جا ملیں ۔

منسلکات