نعمان بن عمر الازدی اور حلاس بن عمر الازدی

اگر انسان بصیرت کی نظر سے دیکھے تو حق اور باطل میں  واضح فرق دیکھ سکتا ہے اور خاص طور پرقضیہ امام حسین علیہ السلام اور روز عاشور پر ہونے والے مظالم اور ان  کے غصب کئے جانے والے حق  کو بخوبی جان سکتا ہے ۔

اس کے ساتھ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کافی ایسے اصحاب امام حسین علیہ السلام کہ جنہوں نے حق شناسی کے ساتھ  لشکر باطل سے حق کی طرف عدول کیا۔

نعمان اور حلاس  جو کہ کوفہ میں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اصحاب  میں سے تھے  اور حلاس کو حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام  نے کوفہ کے امور انتظامی پر مامور کیا تھا ۔حلاس اپنے بھائی کے ساتھ  عمر سعد کی فوج میں کربلاء پہنچے مگر جب حق کی شناخت کی تو حضرت امام حسین علیہ السلام کے لشکر سے جا ملے  اور پہلے پہل شہداء میں سرخرو ہوئے

منسلکات