یوم عاشوراء جہاں کائنات کی ہر چیز نصرت امام حسین علیہ السلا م میں لبیک کی صداء کے ساتھ منصورین میں شامل تھی وہیں نصرت امام حسین علیہ السلام کے لئےقبیلہ "ازد" کا حصہ بھی شامل تھا ۔
عمارہ بن صلخب الازدی جنہوں نے سفیر امام حسین حضرت مسلم بن عقیل علیہم السلام کی بیعت کی اور آپ کی نصرت کے لئے آپ کے ساتھ ہمرکاب ہوئے اور ابن زیاد کے ہاتھوں گرفتار ہوئے اور دربار میں لائے گئے
ابن زیاد نے سوال کیا کہ تم کس قبیلے سے ہو؟
آپ نے کہا : عمارہ قبیلہ "ازد" سے ہوں
ابن زیاد نے حکم دیا کہ اسے اس کے قبیلے کے سامنے لے جاؤ اور قتل کردو
پس اس کے جلاوزہ اسے قوم ازد کے سامنے لے گئے اور شہید کردیا
سلام ہو آپ پر اور نصرت حضرت امام حسین علیہ السلام کی نصرت میں بہے خون پر۔
اترك تعليق