برف کا کارخانہ، وسیع رقبے اور متنوع سہولیات۔۔ حرم مقدس حسینی کے شعبہ وسعت منصوباجات نے زیارتِ اربعین کی خدمات کی تفصیلات جاری کر دیں

حرم مقدس حسینی کے شعبہ وسعت منصوبہ جات نے زیارتِ اربعین کے دوران کی جانے والی خدمات کی تفصیلات جاری کر دیں

اہم نکات:

زائرین کے لیے کھولی گئی جگہ:حرم مقدس حسینی کے اندر 4,000 مربع میٹر رقبے کے 4 سرداب (Basements) کھولے گئے۔تلِ زینبیؑ کو زائرہ خواتین کے لیے کھول دیا گیا۔صحنِ عقیلہؑ میں تقریباً 10,000 زائرین کی گنجائش کے ساتھ نئے حصے کھولے گئے۔صحنِ عقیلہؑ، صحنِ امام حسن مجتبیٰؑ اور صحنِ رسولِ اعظمؐ کو ملا کر مجموعی طور پر 100,000 مربع میٹر اضافی جگہ فراہم کی گئی۔رضا کاروں اور زائرین کی رہائش کے لیے 39,000 افراد کی گنجائش والے مقامات تیار کیے گئے۔صحنِ عقیلہؑ میں فراہم کی جانے والی سہولیات:گمشدہ افراد کا مرکز، موبائل ریپیئرنگ سینٹر، بچوں کا ڈے کیئر (روضۃ الأطفال)، فیلڈ ہسپتال، اور ریڈ کریسنٹ کا طبی مرکز۔دانتوں کے علاج کے 2 مراکزی شعبے۔امانات سینٹر جس میں 1,500 الیکٹرانک لاکرز شامل ہیں، نیز بچوں اور بزرگوں کے لیے خاص وہیل چیئرز/گاڑیاں۔مواکب کے لیے خدمات:کھانا تقسیم کرنے والے 41 موکبوں کے لیے جگہیں مخصوص کی گئیں۔13 صفر سے 20 صفر تک حسینی مواکب کو روزانہ 25,000 برف کے بلاکس فراہم کیے گئے۔

منسلکات