اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایت اور سیکرٹری جنرل استاذ حسن رشید جواد العبایجی کی نگرانی میں، حرم مقدس حسینی کے شعبہِ ٹرانسپورٹ نے کربلا معلیٰ آنے والے لاکھوں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروسز، ٹرانسپورٹ اور سپورٹ گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا فلیٹ تیار کر کے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
شعبہِ ٹرانسپورٹ کے سربراہ انجینئر علی فواد محمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: "اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایت اور سیکرٹری جنرل استاذ حسن رشيد جواد العبايجی کی مسلسل دیکھ بھال میں، حرم مقدس حسینی کا شعبہِ ٹرانسپورٹ زیارتِ اربعین کے زائرین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد کربلا معلیٰ آنے والے لاکھوں زائرین کے سفر کو آسان بنانا ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "ان تیاریوں میں کربلا شہر کے اندرونی روٹس کے لیے اندرونی ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں شامل ہیں، جو 'فلكة التربية' سے شروع ہو کر روڈ بلاکس ، 'مجسر الضريبة'، 'سيد جودة'، 'فلكة المحافظة'، 'شارع محمد الأمين'، اور 'منطقة القزوينية' تک چلیں گی تاکہ زیارت کے ایام میں زائرین کی آمد و رفت کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "شعبے نے بیرونی ٹرانسپورٹ کا فلیٹ بھی تیار کیا ہے جو 15 صفر سے 'زرباطیہ' بارڈر کراسنگ کی سمت (مختلف گورنریٹس سے ہوتے ہوئے) زائرین کی واپسی کا کام شروع کرے گا تاکہ زیارتی مراسم کے بعد ان کی اپنے گھروں کو واپسی آسان ہو سکے۔"
انہوں نے اشارہ کیا کہ "سروس پلان میں خدمات فراہم کرنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں؛ جن میں الیکٹرک کارٹس (عربات الشحن)، قديم شہر کے اندر ایمرجنسی کیسز کے لیے ایمبولینسز، کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں ، اور پینے کے صاف پانی کے کثیر تعداد میں ٹینکرز شامل ہیں تاکہ زائرین کے لیے سروسز کا تسلسل برقرار رہے۔"
انہوں نے بتایا کہ "شعبے نے عراق کے دیگر صوبوں سے کربلا معلیٰ برف منتقل کرنے کے لیے ریفریجریٹڈ ٹرکس کا انتظام بھی مکمل کر لیا ہے، تاکہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں مصروف موکبوں اور الخدماتی اداروں کی معاونت کی جا سکے۔"
حرم مقدس حسینی اپنے تمام الخدماتی، طبی، انجینئرنگ، انتظامی اور میڈیا کے شعبہ جات کو متحرک کرتے ہوئے زیارتِ اربعین کے جامع منصوبے پر مکمل عمل پیرا ہے۔ عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور اس ملین مارچ کی باوقار، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کربلا کے تمام داخلی راستوں اور سرحدی کراسنگز پر انسانی و لاجسٹک صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
