حرم مقدس حسینی کے یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ریہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے 'الوارث سینٹر برائے فروغِ تخلیق و صلاحیت' کے تعاون سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اپنے خصوصی سمر پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے شرکاء کی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی شخصیت کی مہارتوں کو جلا بخشنا ہے۔
اس حوالے سے محکمے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ: "حرم مقدس حسینی کے یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ریہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے الوارث سینٹر برائے فروغِ تخلیق و صلاحیت کے ذریعے 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے سمر پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ان کی علمی، فکری اور ذاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔"
بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ: "اس پروگرام میں متنوع تعلیمی اور تربیتی کورسز اور ورکشاپس شامل ہیں۔ جن میں نمایاں طور پر مینٹل میتھ، کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی بنیادی باتیں، انگریزی اور فارسی زبان کے اسباق کے ساتھ ساتھ مذہبی و تربیتی ورکشاپس اور بامقصد فکری کھیل شامل ہیں جو بچوں اور نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور سوچ کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔"
مزید برآں بتایا گیا کہ: "یہ پروگرام دو ماہ تک جاری رہے گا، جس میں ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔ اس منصوبے کی نگرانی ماہر ٹرینرز اور انجینئرز پر مشتمل ایک بہترین ٹیم کر رہی ہے، جس کا مقصد ایک جامع پلان کے تحت شرکاء کی علمی و ذہنی مہارتوں کو ترقی دینا اور ان کی شخصیت کو درست علمی و تربیتی بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔"
یہ پروگرام حرم مقدس حسینی کی جانب سے شروع کیے گئے ان سلسہ وار اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد نئی نسل کے ٹیلنٹ کی سرپرستی کرنا اور ایک ایسا تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے جو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک باشعور، تخلیقی اور باصلاحیت نسل تیار کرنے میں مددگار ثابت ہو۔
