انسانی ہمدردی کی کوششوں کے تحت۔۔ حرم مقدس حسینی کا کربلا میں بے سہارا خواتین کی دیکھ بھال اور سماجی بحالی کے منصوبے پر کام مسلسل جاری

حرم مقدس حسینی کے جنرل سیکرٹریٹ سے وابستہ اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ کربلا میں بے سہارا خواتین کی دیکھ بھال اور سماجی بحالی کے کمپلیکس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ منصوبہ ان خدماتی منصوبوں کی کڑی ہے جو حرم مقدس کی جانب سے معاشرے کی فلاح و بہبود اور مستحقین کو ایک جامع سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔

اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر محمد ضیاء محمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: "حرم مقدس حسینی کے جنرل سیکرٹریٹ سے منسلک اسٹریٹجک پروجیکٹس کا شعبہ کربلا میں بے سہارا خواتین کے لیے بنائے جانے والے اس شیلٹر اور سماجی بحالی مرکز کے تعمیراتی کاموں کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ: "منصوبے کے اندر تعمیراتی کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہیں اور ہمارے عملے نے کام کی تکمیل میں کافی نمایاں اور ایڈوانسڈ پیشرفت حاصل کر لی ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ: "یہ پروجیکٹ 7,248 مربع میٹر زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کا کل کورڈ ایریا (مساحة بنائية) 17,500 مربع میٹر ہے۔ یہ عمارت چھ (6) منزلوں پر مشتمل ہے جس میں ایک ہال برائے نماز (مصلیٰ)، بیڈ رومز، کمپیوٹر لیبز، ایک مرکزی ڈائننگ ہال، تعلیمی کلاس رومز، مختلف اقسام کی ورکشاپس، کھیلوں کے میدان اور تفریحی علاقے شامل ہیں، تاکہ یہ سماجی بحالی اور دیکھ بھال کا ایک مثالی اور مکمل ماڈل بن سکے۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "یہ منصوبہ اہم ترین خدماتی منصوبوں میں سے ایک ہے، اور اسے بے سہارا افراد کی کفالت کرنے والے مراکز کی تعمیر کے لیے منظور شدہ جدید ترین بین الاقوامی معیارات اور خصوصیات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔"

اس منصوبے کا بنیادی مقصد مستحق خواتین کو ایک محفوظ اور تمام ضروری سہولیات سے لیس ماحول فراہم کرنا ہے، جو خدماتی اور سماجی اقدامات کو سپورٹ کرنے میں حرم مقدس حسینی کی مسلسل کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

: Toseef Raza Khan