حرم مقدس حسینی کے ایک رسمی وفد نے سید محمد صادق الخرسان اور سید احمد الاشکوری سے ملاقات کی، جو کہ چوتھے بین الاقوامی ثقافتی سیمینار "کوثر العِصمہ" کی سرگرمیوں میں شرکت کے سلسلے میں رابطہ اور ہم آہنگی کے پروگرام کا حصہ تھی۔
وفد کے رکن اور حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ عبد الامیر طہ المطوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حرم مقدس حسینی کے ایک رسمی وفد نے سید محمد صادق الخرسان اور سید احمد الاشکوری سے ملاقات کی، یہ ملاقات چوتھے بین الاقوامی ثقافتی سیمینار"کوثر العِصمہ" کی سرگرمیوں میں شرکت کے سلسلے میں رابطہ اور ہم آہنگی کے پروگرام کے تحت ہوئی ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "یہ دورہ سیمینار میں شرکت کی تیاری کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے اور نظریات کے تبادلے کے فریم ورک میں کیا گیا، جو فکری اور ثقافتی پیداوار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس دورے کا مقصد ثقافتی شراکت داری کو فروغ دینا اور میلے کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لیے کوششوں کو یکجا کرنا ہے، جس میں اس سال مقامی اور بین الاقوامی مذہبی اور ثقافتی اداروں کی وسیع شرکت دیکھی جا رہی ہے۔"
انہوں نے اشارہ کیا کہ "وفد نے اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی، شیخ عبد المہدی الکربلائی کا سلام پہنچایا، ساتھ ہی سیمینار کے اہداف، اس کے ثقافتی اور سائنسی موضوعات اور اس میں شامل فکری و علمی سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا، جو حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی پاکیزہ سیرت سے متاثر ہیں۔
دوسری جانب، سید محمد صادق الخرسان اور سید احمد الاشکوری نے ملاقاتی وفد کا خیرمقدم کیا اور ثقافتی و فکری سرگرمیوں کی سرپرستی میں حرم مقدس حسینی کے کردار کو سراہا، انہوں نے علمی مکالمے کو فروغ دینے اور اسلامی ورثے کو زندہ کرنے میں اس بین الاقوامی تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
یہ دورہ دینی اور ثقافتی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے فریم ورک میں کیا گیا ہے تاکہ چوتھے بین الاقوامی ثقافتی سیمینار"کوثر العِصمہ" کی کامیابی میں حصہ لیا جا سکے، جو "السيدة فاطمة الزهراء- عليها السلام- مدرسة الفضائل النبوية" (حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء -سلام اللہ علیہا- نبوی فضائل کا مدرسہ ہیں) کے شعار کے تحت منعقد ہوگا اور جس میں عراق کے اندر اور باہر سے علماء، مفکرین اور محققین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوگی۔
