متولی حرم مقدس حسینی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے خصوصی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ رب العالمین، وصلی اللہ علی محمد وآل الطاہرین۔

اعلیٰ دینی مرجعیت کی سرپرستی کے اُصول کو مضبوط کرنے اور جاری رکھنے کے لیے، جس میں مریضوں، خصوصاً کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنا شامل ہے، اور ان کے خاندانوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لیے – جو مالی اور نفسیاتی بوجھ مہنگے اور طویل عرصے تک جاری رہنے والے علاج کی وجہ سے اٹھاتے ہیں –

اور بصرہ کے معزز باسیوں اور ان کی قربانیوں کی قدر اور شکر گزاری کے طور پر، جو وہ اس عزیز ملک کے لیے پیش کرتے ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الثقلین اسپتال برائے امراض سرطان میں مفت علاج کی مدت کو اس سال کے گیارہویں اور بارہویں مہینے تک بڑھا دیا جائے،

جب کہ اسپتال کے افتتاح کے دن سے ایک پورے سال تک مفت علاج فراہم کیا جا چکا تھا۔

اس کے بعد، بصرہ کے کچھ معزز شہریوں کی درخواست پر، یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ نویں اور دسویں مہینے میں بھی علاج مفت ہوگا۔

اور کینسر کے مریضوں کے لیے مرجعیت کے اس والدانہ اُصول کو مزید تقویت دینے اور جاری رکھنے کی خاطر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال کے گیارہویں اور بارہویں مہینے میں بھی اس اسپتال میں مفت علاج کی مدت میں توسیع کی جائے۔

اور انشاء اللہ، ہم آنے والے سال کے لیے بھی خیر کی اُمید رکھتے ہیں۔

والحمد للہ رب العالمین۔