حرم مقدس حسینی کے معزز شرعی متولی کی ہدایات کے مطابق، شعبہ نگہداشتِ حرم شریف کو، جس کے سربراہ منتظر الحمدانی ہیں، شہریوں کی خدمت کے لیے "جنازہ یونٹ" قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاکہ وفات کی صورت میں جنازوں کی نقل و حمل کے کام میں آسانی فراہم کی جا سکے۔
اس یونٹ کا کام جنازے کو شارع بارودی سے امام حسین (علیہ السلام) تک پہنچانا اور تمام عبادتی مراسم کی تکمیل کرنا ہوگا۔ یہ یونٹ 24 گھنٹے مرحوم کے لواحقین کو مکمل خدمات فراہم کرے گا۔
اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ ہم جنازہ بارودی کے مقام سے لیتے ہیں۔
پھر اسے شارع امام علی (علیہ السلام) پر، امام حسین (علیہ السلام) کے قبلہ کی جانب، بین الحرمین کی طرف سے حضرت ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کے حرم تک لے جاتے ہیں۔
اس کے بعد، ہم جنازہ واپس مرحوم کے لواحقین کی گاڑیوں کی جگہ تک پہنچاتے ہیں۔
