حرم مقدس حسینی میں ربیع الشہادہ اور کوثر العصمہ سیمینار کا دوبارہ انعقاد

حرم مقدس حسینی میں فیسٹیولز کی تیاریوں کی کمیٹی نے ربیع الشہادہ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول اور کوثر العِصمہ فیسٹیول کے دوبارہ انعقاد کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے لیے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ یہ دونوں فیسٹیولز گزشتہ برسوں میں بعض غیر معمولی واقعات اور حالات کے باعث معطل کر دیے گئے تھے۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ جناب عبد الامیر طہ المطوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حرم مقدس حسینی میں فیسٹیولز کی تیاریوں کی کمیٹی نے ربیع الشہادہ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول اور کوثر العِصمہ فیسٹیول کے دوبارہ انعقاد کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے لیے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا، جو گزشتہ برسوں میں بعض غیر معمولی واقعات اور حالات کے باعث معطل ہوگئے تھے"۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "یہ اجلاس اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے شیخ عبد المہدی الکربلائی کی ہدایات پر دونوں فیسٹیولز کے دوبارہ انعقاد کے لیے منعقد ہوا"، انہوں نے مزید کہا کہ "کمیٹی نے ایک جامع عملی منصوبہ تیار کیا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ فیسٹیولز ایک نئے انداز میں سامنے آئیں جو حرم مقدس حسینی کے مقام اور اس کے ثقافتی و دینی پیغام کے شایانِ شان ہو۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان دونوں فیسٹیولز کا دوبارہ آغاز اسلامی اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہراء (علیہا السلام)، امام حسین (علیہ السلام) اور اہل بیت نبوت و امامت (علیہم السلام) کی سیرت میں موجود انسانی اور فکری اقدار کو زندہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔"

یہ اجلاس حرم مقدس حسینی کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد عالمی سطح پر ثقافتی اور دینی تقریبات کا انعقاد کرنا ہے، جو حرم کے ثقافتی اور تخلیقی کردار کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں اور اسلامی معاشرے کو اہم دینی مواقع کی یاد منانے میں شرکت کا موقع فراہم کریں۔

منسلکات