وارث انٹرنیشنل ادارہ برائے علاجِ سرطان (کینسر)، جو روضۂ مبارک امام حسینؑ کے شعبۂ صحت اور طبی تعلیم سے منسلک ہے، نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2024 کے دوران (320) بچوں کو طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔
ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا:
"یہ اقدام روضۂ مبارک امام حسینؑ کے شعبۂ صحت اور طبی تعلیم سے وابستہ وارث انٹرنیشنل ادارے کی جانب سے بچوں کے حقوق اور اُن کے لیے صحت مند زندگی کی اہمیت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی ضمن میں مارچ کے مہینے میں (320) بچوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا۔"
بیان میں مزید کہا گیا:
"روضۂ مبارک امام حسینؑ 15 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے علاج کے مکمل اخراجات برداشت کرتا ہے۔"
واضح رہے کہ وارث انٹرنیشنل ادارہ برائے علاجِ سرطان، روضۂ مبارک امام حسینؑ سے منسلک ہے اور اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی ہدایت پر 15 سال سے کم عمر کینسر کے مریض بچوں کو مکمل طبی سہولیات مفت فراہم کرتا ہے۔