حرم حسینی کی جانب سے نظام کی جدیدکاری جاری؛ شعبہ مواصلات اور عراق سیل کمپنی کی انسانی وسائل کے الیکٹرانک نظام پر نمائندہ مرجعیتِ اعلیٰ کی موجودگی میں گفتگو

حرم حسینی میں انتظامی کارکردگی اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

حرم حسینی کے شعبہ مواصلات نے ادارے کی انتظامیہ کو بہتر بنانے اور ملازمین کی کارکردگی میں اضافے کے لیے الیکٹرانک ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پیش کیا۔ اس حوالے سے حرم حسینی کی انتظامیہ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کو اس نظام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حرم حسینی کے انتظامی افسران انجینئر مصطفیٰ علی الشمری، انجینئر مصطفیٰ اور انجینئر المنتظر صالح بھی موجود تھے۔

شعبہ مواصلات کے سربراہ انجینئر مصطفیٰ علی الشمری نے کہا کہ شعبہ مواصلات نے نمائندہ مرجع دینی اعلیٰ شیخ عبدالمہدی کربلائی کو انسانی وسائل کے انتظام کے لیے تیار کردہ الیکٹرانک نظام پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد حرم حسینی کے ادارے کے اندر انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کام کے طریقۂ کار میں مزید جدت اور آسانی پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید نظام شعبہ مواصلات کے پروگرامرز نے "عراق سیل کمیونیکیشن کمپنی" کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ نظام ادارے کے ملازمین سے متعلق تمام انتظامی معاملات کو ڈیجیٹل انداز میں چلائے گا، جس سے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی آسان ہوگی، بیوروکریسی کم ہوگی اور تمام انتظامی امور میں سہولت اور تیزی آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نظام کے ذریعے تمام ملازمین کا ریکارڈ، حاضری، تنخواہوں اور دیگر انتظامی امور کو آسان بنایا جائے گا۔

یہ نظام ادارے کی مختلف شاخوں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنائے گا، جس سے کام کی رفتار اور معیار میں اضافہ ہوگا اور بیوروکریسی کے مسائل کم ہوں گے۔

منسلکات