نایاب سرجری کے دوران، مستشفى سفیر الإمام الحسین (علیہ السلام) میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سات ماہ کے ایک بچے کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی، جو ایک نادر پیدائشی نقص (المثانة الهاجرة) اور حوضِ خاصرہ (Pelvic) کی ہڈیوں کے انحراف میں مبتلا تھا۔
مستشفى سفیر الإمام الحسین (علیہ السلام) کے معاونِ انتظامی انجینئر عباس عبد علی حسن نے بتایا: "مستشفى سفیر الإمام الحسین (علیہ السلام) میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم نے صوبہ الدیوانیہ سے تعلق رکھنے والے سات ماہ کے بچے کے لیے ایک نادر قسم کی سرجری کامیابی سے انجام دی۔ یہ بچہ مثانہ ہاجرة (Exstrophy of the bladder) کے ساتھ ساتھ حوضِ خاصرہ کی ہڈیوں کے انحراف میں بھی مبتلا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ضروری طبی معائنوں کے بعد معلوم ہوا کہ حوضِ خاصرہ کی ہڈیوں میں بھی انحراف ہے۔ اسی لیے ہڈیوں اور بولی نالیوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران بچے کی مثانہ بند کرنے، پیشاب کی نالی بند کرنے اور تناسلی اعضاء کی بحالی (ری کنسٹرکشن) کے علاوہ ہڈیوں کے ماہر نے ہڈی کو کاٹ کر حوضِ خاصرہ کے علاقے کو درست شکل دی اور انحراف کو ٹھیک کیا۔"
انہوں نے واضح کیا کہ "یہ نایاب آپریشن یحییٰ محیسن الخفاجی (ماہر جراحیِ بولی اور اطفال) اور ڈاکٹر حسین علی الحکیم (ماہر جراحیِ ہڈی) نے انجام دیا۔"
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مستشفى سفیر الإمام الحسین (علیہ السلام) جراحی، عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے تمام شہریوں کو چوبیس گھنٹے طبی خدمات فراہم کرتا ہے، اور ان اخراجات کی ادائیگی حرم مقدس حسینی کے ذریعے ہوتی ہے۔