حرم مقدس حسینی نے اعلان کیا ہے کہ تمام عراق میں موجود مواکب حسینیہ کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ رجب المرجب کی 14 سے 16 تاریخ کے دوران کربلا مقدسہ میں منعقد ہونے والے خصوصی عزاداری پروگرامز کے احیاء میں شرکت کریں۔
حرم مقدس حسینی کے شعبہ مواکب و شعائر حسینیہ کے سربراہ، انجینئر رسول فضالة نے بات کرتے ہوئے کہا کربلا مقدسہ میں منعقد ہونے والی مجالس جو رجب المرجب کی 14 سے 16 تاریخ کے دوران ہوں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "مقام ٹیلہ زینبیہ میں کئی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں عقيلة زينب الكبرى (عليہا السلام) کی وفات کی یاد میں مذہبی لیکچرز، مجالس، اور وعظ و نصیحت کے پروگرام تین مختلف اوقات میں منعقد کیے جائیں گے۔
مزید کہا گیا کہ عراق کے دیگر صوبوں المثنى، نجف اشرف، ديالى، بصرہ، اور بغداد جیسے صوبوں سے مواکب نے اس پروگرام میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔ حرم مقدس حسینی نے اپنے دروازے معزین کے لیے کھلے رکھے گی اور مواکب عزاء کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی اعلی دینی مرجعیت کے نمائندے اور اس کے متولی شیخ عبد المہدی کربلائی کی ہدایات کے تحت، اہل بیت (علیہم السلام) کی ولادت اور وفات کے موقع پر عراق کے مختلف صوبوں میں متعدد خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔