ایورٹک والو کی تبدیلی بناء آپریشن کے ٹیکنالوجی کی حرم مقدس حسینی کے ہسپتال میں دستیابی

امام زین العابدین (علیہ السلام) اسپتال، جو حرم مقدس حسینی کے تحت صحت اور طبی تعلیم کے شعبے کا حصہ ہے، نے ایک نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان کیا ہے جو ان مریضوں کے لیے ہے جنہیں ایورٹک والو کی تبدیلی کی ضرورت ہو۔ یہ عمل اب سینہ کھولنے کی سرجری کے بجائے انجیو گرافی کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

اسپتال کے میڈیا ڈائریکٹر، مصطفی الموسوی نے بتایا کہ "امام زین العابدین (علیہ السلام) اسپتال میں ایورٹک والو کی تبدیلی کی سرجری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ عمل سینہ کھولنے کی سرجری کے بجائے کیتھیٹر کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ان مریضوں کے لیے خاص طور پر موزوں ہے جو ایورٹک والو کے شدید تنگی سے متاثر ہیں اور جراحی کے خطرات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ کیتھیٹر آپریشن ماہرین کی ایک بہترین ٹیم کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا، جس میں کارڈیالوجی اور ہارٹ سرجری کے ماہرین شامل ہیں، جبکہ اس عمل میں اطالوی پروفیسر رفائیل ازمیمو اور عالمی کمپنی Medtronic کے ترک وفد کے ماہرین بھی تعاون کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مریضوں کا ہر جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بین الاقوامی مرکز میں استقبال کیا جائے گا۔

رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل نمبرز پر کال کریں:

07735025444 / 07812379795