سائبان حرارت برائے کمی حرارت زائرین چہلم حسینی

محکمہ انجینئرنگ اور تکنیکی منصوبوں حرم مقدس حسینی نے اعلان کیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی راحت اور درجہ حرارت کم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر سبز رنگ کے سایبان نصب کیے گئے ۔

شعبہ مذکورہ کے مدیر انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا کہ "اعلیٰ دینی مرجعیت کی سفارشات اور اس کے نمائندے شیخ عبد المهدی کربلائی کی ہدایات کے تحت، عتبة حسینیہ مقدسہ کے انجینئرنگ اور تکنیکی منصوبوں کے عملے نے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں سے ایک اہم اقدام یہ ہے کہ مختلف مقامات پر سبز رنگ کے سایبان نصب کیے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "کربلا میں بیرونی مقامات اور چھتوں کی مجموعی سطح، جو سبز رنگ کے سایبان سے ڈھانپ دی گئی ہے، 135,000 مربع میٹر ہے۔ اس کے علاوہ، شَیب سرحدی راستے پر 30,000 مربع میٹر اور منذرية سرحدی راستے پر 10,000 مربع میٹر کے علاقے کو بھی سایہ دار بنایا گیا ہے۔"

انہوں نے ذکر کیا کہ "محکمہ انجینئرنگ اور تکنیکی منصوبوں نے چہلم کی زیارت کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اضافی جگہیں فراہم کی ہیں اور متبادل راستے کھولے ہیں تاکہ کربلا مقدسہ میں لاکھوں زائرین کے آنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے رش کو کم کیا جا سکے۔"

منسلکات