زیارت چہلم حسینی کی مناسبت سے خصوصی منصوبہ ادارت حرم مقدس حسینی

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امن و امان کی جانب سے امسال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی منصوبے کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ شعبہ مذکورہ حرم مقدس حسینی کے امن و امان و سیکیورٹی ذمہ داری سنبھالتا ہے ۔

انجینئر رسول فضالہ نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمھدی کربلائی اور سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی کی ہدایات پر مختلف اقسام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں امن و امان کے علاوہ تنظیمی و انسانی خدمات بھی شامل ہونگی ۔

جبکہ اس وقت 7000 رضاکاران علاوہ از خدام حرم مقدس حسینی اس زیارت میں خدمات فراہم کرینگے جن میں سے بعض زائرین کی آمدورفت کے نظام کو سنبھالینگے جبکہ دیگران امن کے علاوہ 1800 کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔

جبکہ مختلف مقامات پر حرم مقدس حسینی کے گردونواح میں آتش نشانی کے ٹرک اور ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال پر بروقت قابو پایاجاسکے ۔

اس کے ساتھ ہی خصوصی طور پربم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کئے گئے ہیں جن کی نگرانی میں ابتداء ہی سے تمام علاقے کو اسکین کیا گیا ہے اور لگاتار نگرانی جاری ہے ۔

اسی دوران معذور زائرین کو بھی فراموش نہیں کیا گیا ہے بلکہ خصوصی طور پر 300 رضاکاران کو اس سہولت کی فراہمی کے لئے مختص کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو بیرونی مقام سے زیارت کے بعد واپس پہنچایا جاسکے ۔

یادرہے کہ حرم مقدس حسینی کی ادارت کی طرف سے تمام تر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ۔

منسلکات