تقریباً ایک ارب دینار کی مالی امداد کی تقسیم کا اعلان

کربلاء مقدسہ کے دفتر مرجع دینی اعلیٰ سید علی حسینی سیستانی کی طرف سے گذشتہ 8 ماہ میں پسماندگان اور فقراء کی امداد کی مد میں ایک ارب دینار تقسیم کئے گئے ۔

مالی و طبی امداد کے مسئول السید کمال شبر نے بتایا کہ اعلیٰ دینی مرجعیت اور متولی حرم مقدس حسینی کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر صحن حرم مقدس حسینی میں دسیوں مستحقین کے درمیان عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے شامل ہیں ۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر دسیوں خاندانوں کی معلومات کی تثبیت کے بعد ان کو درپیش احتیاجات کا سدباب کیا گیا ۔

اور مزید تفاصیل بتاتے ہوئے کہ تقریباً 93 کروڑ تیس لاکھ دینار خرچ کئے گئے ہیں ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی میں دینی مرجعیت کے دفتر کی طرف سے سالہا سال مختلف قسم کی خدمات اور امداد طبی و مالی و اشیائے خوردونوش فراہم کی جاتی ہیں ۔

منسلکات

: توصیف رضا خان