ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے اعلان عطاء الحسین پر عملدرآمد کی یقین دہانی

دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے ادارت حرم حسینی کے ماتحت تمام چلنے والے صحتی ادارے اور ہسپتالوں میں اہل وطن کی سہولت کے لئے فری علاجی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کے اعلان کے بعد حرم مقدس حسینی کے تابع ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی کے مدیراعلیٰ ڈاکٹر حیدر العابدی نے آفیشل ویبسائٹ کو بتایا کہ اس اعلان پر جو کہ دینی مرجعیت کے نمائندے اور متولی حرم مقدس حسینی کی طرف سے کیا گیا ہے پر 20 محرم الحرام 1445ھ سے عملدرآمد کیاجائے گا ۔

ان سہولیات میں تمام تر ضروریات آپریشن ، تشخیص ، لیبارٹری خدمات شامل ہونگی ۔

جبکہ یہ سہولیات ادارت حرم کی طرف سے ہسپتالوں کو با معاوضہ حاصل کی جائیں گی اور اہل وطن کو فری فراہم کی جائیں گی ۔

اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے عراق کے تمام صوبوں سے آنے والے مریضوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔

منسلکات