صحن عقیلہ زینب علیہا السلام میں جاری تعمیراتی مراحل

آستان قدس حسینی کے شعبہ تکنیکی اور انجینئرنگ پراجیکٹس نے تل زینبیہ اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صحن العقیلہ منصوبے کی تعمیر کے عمل کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس منصوبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اس شعبہ کے انجینئروں میں سے ایک جناب علی عدنان نے روضہ مقدس کی سرکاری سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آستان قدس حسینی کے شعبہ تکنیکی اور انجینئرنگ پروجیکٹ کے اہلکار تل زینبیہ کے مزار کی تعمیر و ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جو کہ العقیلہ صحن کا ایک حصہ ہے اور اس منصوبے کا ساٹھ فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی عکسبندی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور بیرونی حصے کا 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور صحن مقدس کی ہمواری اور دیواروں پر پتھروں کا کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تل زینبیہ کا کل رقبہ چار ہزار مربع میٹر ہے اور اس پراجیکٹ پر کام ماہر اور تجربہ کار فورسز کر رہے ہیں۔

منسلکات