ھندوستان کے شاہی خاندان کی طرف سے دیا گیا تعویذ قبر امام حسین علیہ السلام

روضہ مبارک حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے تعویذ قبر کے حوالے سے جو کہ اب روضہ امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر میں محفوظ ہے ۔ حرم مقدس حسینی میں کئی دہائیوں تک یہ تعویذ قبر استعمال کیا گیا کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی ملکہ "تاج بارو" نامی واجد شاہ کی اہلیہ نے اس قالین کو تیار کرایا تھا۔ اور اسے حرم مقدس میں عطیہ کیا۔ البتہ ہندوستان کے بادشاہ اور ملکہ بھی اب مقدس مزار میں دفن ہیں۔ اس تعویذ کو قیمتی پتھروں جیسے زمرد، یاقوت وغیرہ سے سجایا گیا ہے۔

عراقی آمر صدام حسین کے صوبہ کربلا کے ایک دوروں کے دوران، اس نے اس تعویذ کے بارے میں پوچھا، اور مقامی لوگوں نے جب تفاصیل سنائیں تو اسنے ہٹانے کا حکم دیا۔ تب سے انہوں نے اس تعویذ کو مزار کے اسٹور میں رکھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس آمر کے دور میں اس کی بحالی اور دیکھ بھال ممکن نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے ظاھراً نقصان پہنچا

الحمدللہ، یہ قیمتی نمونہ اب حرم مقدس حسینی کے عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔

منسلکات