مقامی اسکولز کی تعمیر کے لئے حرم مقدس حسینی کی کاوش

حرم مقدس حسینی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ کربلاء مقدسہ کے تعلیمی شعبوں کی مدد کے مقصد سے کلاس رومز کی مرمت اور تزئین و آرائش کا آغاز کیا ۔

حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق انجینئر یوسف اسد صالح نے حرم مقدس حسینی کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا: کربلاء مقدسہ کے ایک ہائی سکول کے ڈائریکٹر کی درخواست کے بعد حرم کے اس ادارے نے بنچوں کی مرمت اور بحالی کی۔ اس سلسلے میں طلباء کے لیے کلاس روم کا مناسب ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے چار سو سے زائد بنچوں اور کلاس رومز اور اسکولوں کے لکڑی اور لوہے کے دروازوں کی مرمت کی گئی۔

واضح رہے کہ روضہ مقدس کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے اب تک صوبہ کربلاء مقدسہ کے متعدد اسکولوں میں کلاس رومز اور اسٹڈی بینچوں کی تعمیر نو کی ہے۔

منسلکات