حرم مقدس حسینی کے اسٹریٹجک پروجیکٹس کے شعبہ کے سربراہ نے صوبہ کربلا میں خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ کے خصوصی اسپتال کے منصوبے کی تعمیر میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔
حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق انجینئر محمد ضیاء نے حرم کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا: اس شعبہ کا تکنیکی اور انجینئرنگ عملہ شیڈول کے مطابق امراض قلب کا خصوصی ہسپتال بنا رہا ہے۔ یہ منصوبہ حرم مطہر کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اب تک پینتیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل انفراسٹرکچر پر مشتمل یہ منصوبہ اٹھاون فیصد پیشرفت تک پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی نے شہریوں بالخصوص شہداء کے خاندانوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کو مفت خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ملک میں بہت سے منصوبے نافذ کیے ہیں۔