دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے خصوصی ہسپتال نسواں کے افتتاح کے موقع پر بیان کیاکہ آخر کیا وجہ تھی کہ ادارت حرم مقدس حسینی خصوصی زنانہ ہسپتال کھولنے پر آمادہ ہوئی ۔
عید غدیر کی آمد کے ساتھ ساتھ مؤسسہ طبی تعلیم بنام شیخ احمد الوائلی رحمت اللہ علیہ جس کے ماتحت السیدہ خدیجہ سلام اللہ علیہا ہسپتال برائے نساء اور یہ ہسپتال 202 بیڈ پر مشتمل ہے اور اس کے علاوہ امراض خون اور بون میرو ٹرانسپلانٹ ہسپتال جس میں 79 بیڈز کی سہولت فراہم کی جائے گی ، کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔
السیدہ خدیجہ سلام اللہ علیہا ہسپتال نہ صرف زچگی بلکہ خواتین کے لئے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یہاں تک کہ فراہم کیا جانے والا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا ۔
شیخ کربلائی نے نشاندہی کی کہ مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہسپتال بین الاقوامی لیول پرفقط 4 یا 5 ممالک میں موجود ہیں ۔