مرجع دینی کبیر شیخ وحید خراسانی نے بارھا زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں مجالس و خطابات میں فرمایا ہے اور حال ہی میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل نے قم المقدسہ میں ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے اس دورانئے میں بھی جناب شیخ وحید خراسانی نے زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظمت کو بیان فرمایا اور دلیلاً حضرت امام رضا علیہ السلام کی حدیث فرمائی کہ "جس قبر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی گویا اس نے اللہ کی اس کے عرش پر زیارت کی"
اور اس کے ساتھ ہی ایسے افراد جو خدمت حضرت امام حسین علیہ السلام میں مصروف ہیں ان کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلیٰ ترین نعمت سے نوازا گیا ہے جو کہ اپنے محبوب بندوں کو عطاء فرماتا ہے کیونکہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔
دوسری طرف حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبایچی نے زائرین کی سہولیات اور خدمات عامہ کے تحت حرم مقدس حسینی کی طرف سے منصوبوں کو بیان فرمایا اور تاکید کی کہ حرم مقدس حسینی کی تولیت علامہ شیخ عبدالمھدی کربلائی کی ادارت میں زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے افضل ترین خدمات فراہم کر رہی ہے