حرم مقدس حسینی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت امام زین العابدین (علیہ السلام) ٹیچنگ ہسپتال نے (کوثر العصمہ) رعایتی طبی مہم کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ ہسپتال نے بتایا کہ مہم کے آغاز کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف صوبوں سے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات پر (115) ملین عراقی دینار خرچ کیے گئے۔
ہسپتال کے میڈیا عہدیدار مصطفیٰ الموسوی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حرم مقدس حسینی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت امام زین العابدین (علیہ السلام) ٹیچنگ ہسپتال نے جمعرات 4 دسمبر تک، (کوثر العصمہ) رعایتی طبی مہم کے ضمن میں تمام صوبوں کے شہریوں کے علاج کے لیے (115) ملین عراقی دینار خرچ کیے ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "مذکورہ مدت کے دوران (140) سرجریز (آپریشن) کی گئیں، اور (11,100) لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے، اس کے علاوہ (11,000) مریضوں کا معائنہ کیا گیا، اور (2,100) ایکسرے/ریڈیولاجی ٹیسٹ کیے گئے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ "یہ مہم 11 دسمبر 2025 تک خدمات کی فراہمی جاری رکھے گی۔"
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت امام زین العابدین (علیہ السلام) ٹیچنگ ہسپتال کا شمار عراق کے جدید ترین طبی مراکز میں ہوتا ہے، اور یہ جدید ترین طبی معیارات کے مطابق خصوصی سرجری اور درست تشخیص کے شعبوں میں معیاری خدمات فراہم کرنے میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔
