حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی طرف سے مختلف علاجی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اب ٹیومرز کے علاج کے لئے انٹرنیشنل الوارث مؤسسہ کی افتتاحی تقریب کا انتظام کیا گیا مگر افتتاح سے کچھ گھنٹے پہلے ہی ریڈیو اکٹیو علاج کے طریقہ کار کو زیرغور لایا گیا جس کے ساتھ ہی حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اس قسم کے علاج کے لئے بھی ضروری آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔
اس مرکز میں خصوصی طور پر تیار کئے گئے رومز ہیں جن میں ریڈیو آئسوٹوپسی کے ذریعے اسپیشل ٹریٹمنٹ کیا جاسکتا ہے اور عراق میں اس قسم کے علاج کی خصوصی ضرورت محسوس کی گئی ہے اور اس کے ساتھ تابکار مواد کے تلف کے لئے خصوصی تربیت یافتہ عملہ تیار کیا گیا ہے ۔