حرم مقدس حسینی کی طرف سے عراق کا سب سے بڑا تعلیمی کمپلیکس

حرم مطہر حضرت امام حسین سے منسلک انجینئرنگ و ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ وہ یتیموں کے لیے سب سے بڑے تعلیمی کمپلیکس کے سنگ بنیاد رکھنے کے مرحلے پر پہنچ گیا ہے، جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔

ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صوبہ ذی قار میں واقع امام حسین علیہ السلام تعلیمی کمپلیکس کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

امام حسین علیہ السلام تعلیمی منصوبہ عراق کی ملکی سطح پر پہلا منصوبہ ہے جو کہ 30 ہزار مربع میٹر پر واقع ہے اور اس منصوبے میں 6 اسکولز کا قیام جن میں پرائمری و مڈل اور ہائی اسکولز کی تعمیر شامل ہے ۔

اس منصوبے میں بیک وقت 3000 طلباء و طلبات کے کی تعلیمی گنجائش فراہم کی جائے گی جس میں جدید کیمسٹری و کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ طلباء کی استراحت کے لئے خصوصی تفریح گاہیں تعمیر کی جائیں گی

منسلکات

: Toseef Raza Khan