حرم مقدس حسینی کے سب سے بڑے دروازے کا افتتاح

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تکنیکی اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حرم مقدس حسینی کے سب سے بڑے دروازے کی مکمل توسیع کے بعد افتتاح کی تاریخ کا اعلام کیا ہے ۔

انجینئر مہدی قزوینی نے حرم مقدس حسینی کے رپورٹر کو بتایا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل کی صورت میں 11 شعبان کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سب سے بڑے دروازے باب القبلہ کے افتتاح کیا جائیگا جو کہ حرم پاک کے جنوبی حصے میں واقع ہے ۔

اس توسیع کا خصوصی مقصد زائرین کی آمدو رفت میں سہولت کو مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کیونکہ یہ دروازہ روز عاشوراء زائرین حرم مطہر کے لئے داخل ہونے کا مین دروازہ ہے اور بالخصوص دوران رکضہ طویریج ۔

توسیع سے قبل اس دروازے کی مساحت 3.7 میٹر تھی اور حال ہی میں اس دروازے کی مساحت 10 میٹر تک کشادہ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ دروازے کی اندرون خوبصورت اسلام نقش نگاری اور فن تعمیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan