حرم مقدس حسینی کے وفد کا دورہ پیشاور اور ورثاء سے اظہار تعزیت

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ا وفد نے پاکستان کے شہر پشاور میں بزدلانہ دہشت گردی کے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ ہی اس مسجد کا دورہ کیا جہاں یہ واقعہ پذیر ہوا جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نمازیوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

الحاج فاضل جو کہ اس وفد کی سربراہی کررہے ہیں نے دینی مرجعیت کے اس غمناک واقعہ کی مناسبت سے جاری کردہ بیان کا اقتباس نقل کیا اور تعزیت کا اظہار کیا اوراہل خانہ کو گنبد حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب علم پاک دئیے اور وفد کا اس امتحان کی گھڑی میں تسلی بخش اقدام اٹھانے کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں عراق کے مشہور خطیب حسینی السید محمد باقر الفالی بھی وفد کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں 

منسلکات

: Toseef Raza Khan