حرم مقدس حسینی میں نئی ضریح مطہر کی تنصیب اور تفاصیل

حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ مرمت و بحالی کی جانب سے شہدائے کربلاء کے لئے نئی ضریح مطہر نصب کی گئی ۔

انجینئر یوسف اسعد صالح جو شعبہ مذکورہ کے انچارج ہیں نے ضریح کی تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضریح کا کلی وزن 800 کلو ہے جس میں اعلیٰ کوالٹی کا سونا ، چاندی ، تانبا اور سٹین لیس اسٹیل نصب کیا گیا ہے ۔

اس ضریح کی اونچائی 2.90 میٹر اور عرض 1.80 میٹر ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک اور السلام علیکم یا انصار اللہ اور السلام علیکم یا انصار فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا نقش ہے ۔

اس ضریح کی تیاری میں دو سال کا عرصہ لگا اور اس کی تیاری میں اصفھان کے ایک مؤمن کی طرف سے امداد کی گئی ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan