مختصر تعارف حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

آپ کا اسم مبارک ابو محمد الحسن بن علی بن محمد بن علی بن موسیٰ  بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین ابن علی ابن ابیطالب بن عبد المطلب بن ہاشم ہے ۔

آپ کی آمد 8 ربیع الثانی 232 ھ میں مدینہ میں ہوئی اور ایک دوسری روایت میں 10 ربیع الثانی میں ہوئی ۔

آپ کی کنیت ابو محمد سے مشہور ہے ۔

آپ علیہ السلام کے والد حضرت امام علی الہادی علیہ السلام ہیں ۔

آپ نے تقریبا 28 سال حیات ظاہری پائی اور آپ علیہ السلام کی مدت امامت 6 سال تھی ۔

آپ کی انگشتری کا نقش مبارک "سبحان من لہ مقالید السماوات والارض ، ان اللہ شھید" تھا ۔

آپ کے حرم میں سیدہ نرجس خاتون تھیں ۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے والد محترم حضرت امام علی الہادی علیہ السلام کے ساتھ متوکل عباسی کے بلانے پر سامراء تشریف لے آئے جہاں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ 20 سال زندگی گزاری اور اپنے والد محترم کی شہادت کے بعد 22 سال کی عمر میں امامت کے امور کو سنبھالا ۔

آپ نے 8 ربیع الاول 260ھ میں شہادت پائی اور متوکل عباسی نے اپنے ایام خلافت میں امام علیہ السلام کو زہر دلوائی ۔

منسلکات