راہ نجف و کربلاء میں زائرین کے لئے خصوصی منصوبے کی ابتداء

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پرنجف اشرف سے کربلاء مقدسہ آنے والے پاپیادہ محبین اہلبیت علیہم السلام بخوبی واقف ہیں کہ نجف و کربلاء کے راستے کے "طریق یا حسین " اور طریق "یا علی – یا حسین" کہتے ہیں کیونکہ اس راہ کی ابتداء حرم مطہر حضرت امام المتقین علی ابن ابیطالب علیہم السلام سے ہوتی ہے ۔

اس راستے میں زائروں کے لئے ضروری سہولت کے لئے استراحت گاہوں کے مالکان کی جانب سے عراق و ایران کے حدودی شہر دیالی سے کھجور کی اعلیٰ اقسام کے سیمپل منگائے گئے ہیں تاکہ اس راستے میں زائرین کی سہولت و برکت و نیاز کے لئے کاشت کئے جائیں گے جب کہ ان کی سیرابی آب کے لئے 104 کنوئیں کھودے جائیں گے جس کی بدولت مقامیک آب و ہوا پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور راستے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

اس منصوبے کے خالص کریڈٹ راح نجف و کربلاء مقدسہ اور شہر دیالی کے مخیر حضرات کو جاتا ہے جنہوں نے خصوصا اس منصوبے کے لئے دل کھول کر صرف کررہے ہیں ۔

منسلکات