کربلاء مقدسہ کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر امریکی بمباری کی جہاں پوری دنیا میں مذمت کی گئی ہے وہاں ایسی افوائیں بھی پھیلائی گئیں کہ یہاں کیمیائی اسلحہ یا حیاتیاتی اسلحہ استعمال کی گیا ہے تاکہ اس مقام کو ہمیشہ کے لئے غیر کارآمد قرار دیا جاسکے ۔
ایسی افواہوں اور اطمینان کے لئے چونکہ کربلاء مقدسہ کا ائرپورٹ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی زیرنگرانی تعمیر کیا جارہا ہے اس لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ماہرین جائے وقوعہ پر کسی تابکار مادے کے وجود کی تصدیق کریں ۔
اس لئے ماہرین کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سلام خضیر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سکیننگ اور تباہ شدہ ملبے سے حاصل کئے نمونوں اور میزائلوں کے باقی ماندہ ٹکڑوں سے کسی قسم کے تابکاری مواد کا ثبوت نہیں ملا ۔
اترك تعليق