حرم مطہر حسینی میں نماز جمعہ کی تعطیل

ادارت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے نماز جمعہ کی ادائیگی جو کو صحن حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں ادا کی جاتی ہے کوآئندہ ہفتے تک منسوخ کردیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت کربلاء مقدسہ کی جانب سے خصوصی تعلیمات کے پیش نظر حرم مقدس حسینی کی ادارت کی طرف سے

" محکمہ صحت کربلاء مقدسہ کی خصوصی تعلیمات کے پیش نظر، زائرین کرام کی حفظ و سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نماز با جماعت معطل کی جاتی ہے "

کا اعلان کیا گیا ہے  اسی لئے گذشتہ روز جمعہ کی مانند اس جمعہ کو بھی نماز جمعہ قائم نہیں کی جائے گی ۔

اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کے حضور اس آفت سے پناہ اور امت محمدیہ کے لئے شفاعت کے طلب گار ہیں اور بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

 

منسلکات